جسٹس شوکت صدیقی کا ممتاز قادری سے کوئی تعلق نہیں : اسلام آباد ہائی کورٹ

جسٹس شوکت صدیقی کا ممتاز قادری سے کوئی تعلق نہیں : اسلام آباد ہائی کورٹ
جسٹس شوکت صدیقی کا ممتاز قادری سے کوئی تعلق نہیں : اسلام آباد ہائی کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل اے آر وائے پر پروگرام کے دوران تصاویر دکھا کر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کے الزام میں گرفتار ملزم ممتاز قادری اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کے درمیان تعلق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان تصاویر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی کا ملزم ممتاز قادری سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے مزید واضح کیا ہے کہ ممتاز قادری کے ساتھ تصاویر میں راجا یاسر ایڈووکیٹ موجود ہیں۔

سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس سے بری
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دیے گئے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جسٹس شوکت صدیقی غیر جانب داری سے اور بغیر دباﺅ کے فیصلے کرتے ہیں تاہم اس طرح کی مہم سے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔عدلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر عدالت کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ایسی مہم کرنا جرم ہے۔

حکومت اپنی آئینی ذمہ داری سے نہیں بھاگ سکتی ،لاہور ہائی کورٹ نے مفت تعلیم کیس میں متعلقہ افسروں کو طلب کرلیا
واضح رہے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے پروگرام ’پاور پلے ‘ میں جسٹس شوکت صدیقی اور ممتاز قادری کے درمیان تعلق دکھانے کی کوشش کی گئی تھی جبکہ چینل انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پروگرام میں ممتاز قادری کی کوئی تصویر نہیں دکھائی گئی تاہم پروگرام میں ہونے والی باتیں مہمانوں کی ذاتی رائے تھی۔