پنجاب پولیس نے امریکی طرز پر شعبہ تفتیش قتل بنانے کی تیاری مکمل کر لی
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب پولیس نے امریکہ کی طرز پر شعبہ تفتیش قتل بنانے کی تیاری مکمل کر لی ہے جبکہ اس سلسلے میں پنجاب بھر کے 23 پولیس انسپکٹرز کا انتخاب بھی کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں امریکی طرز پر شعبہ تفتیش قتل بنانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 4 افسران سمیت پنجاب پولیس کے 23 انسپکٹرز کو اس شعبہ میں منتقل کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
جنرل راحیل شریف نے امریکہ کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت فراہم کردئیے: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع
ذرائع کے مطابق منتخب افسران کو فرانزک شواہد اکٹھے کرنے اور محفوظ کرنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی جبکہ انہیں جدید خطوط پر سی ایس آئی تربیت بھی دی جائے گی۔پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہومی سائڈ ڈپارٹمنٹ کو فرانزک ڈپارٹمنٹ منتقل کرنے کے لیے خصوصی گاڑیاں بھی ملیں گی جبکہ ایک قانونی سال میں ایک افسر قتل کے 20 قتل کے کیسز پر کام کرے گا۔شعبہ تفتیش قتل کے لیے منتخب ہونے والے افسران کی چوہنگ پولیس کالج میں تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس شعبہ کے تحت جلد ہی تفتیش کا آغاز کر دیا جائے گا۔