اسلحہ خریدنے کی بھارتی دوڑ خطے میں عدم توازن کی وجہ بن سکتی ہے : طارق فاطمی

اسلحہ خریدنے کی بھارتی دوڑ خطے میں عدم توازن کی وجہ بن سکتی ہے : طارق فاطمی
اسلحہ خریدنے کی بھارتی دوڑ خطے میں عدم توازن کی وجہ بن سکتی ہے : طارق فاطمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ اسلحہ خریدنے کی بھارتی دوڑ خطے میں عدم توازن کا باعث بن سکتی ہے جبکہ عالمی قوتوں کو چاہیئے کہ قوانین کی پاسداری کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔میڈیا کو جاری بیان میں طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے لیکن بھارت کی جانب سے جارحانہ رویے پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔عالمی براری کو چاہیئے کہ بھارت پر ایل او سی کی خلاف ورزی اور بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔

بھارت امریکا دفاعی تعاون،ڈرون پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونگے،دہشتگردی مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ :بھارتی ہائی کمشنر