خاتون کے ماتھے پر پیدائشی نشان حمل کے دوران پھٹ گیا ،اندر سے کیا نکلا ،جان کر آپ کی پریشانی کی بھی حد نہ رہے گی

خاتون کے ماتھے پر پیدائشی نشان حمل کے دوران پھٹ گیا ،اندر سے کیا نکلا ،جان کر ...
خاتون کے ماتھے پر پیدائشی نشان حمل کے دوران پھٹ گیا ،اندر سے کیا نکلا ،جان کر آپ کی پریشانی کی بھی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کے ماتھے پر ایک پیدائشی نشان تھا ، 31سال تک وہ اس نشان کے ساتھ زندہ رہی۔ اتنے سالوں بعد جب وہ امید سے تھی اس کا وہ نشان پھٹ گیا اور جب ڈاکٹروں نے اسے حقیقت بتائی تو وہ حیران رہ گئی۔ اس کے ماتھے میں اس نشان کے نیچے تین رسولیاں موجود تھیں۔ برطانیہ کے علاقے ویسٹ لنکن شائر کی رہائشی سام ڈیویس پہلے بھی 4بیٹیوں کو جنم دے چکی تھی اور اس بار اس کے پیٹ میں بیٹا نشوونما پا رہا تھا۔سام کا کہنا ہے کہ” پہلے چار بچوںکی پیدائش کے دوران اس کا پیدائشی نشان نہ پھٹا، جب پانچویں بار بیٹے کو جنم دینے لگی تو اس کا ماتھا پھٹ گیا۔ “ اس نے بتایا کہ ” اس بار جیسے ہی میں امید سے ہوئی اور میرا پیٹ بڑھنا شروع ہوا تو پیٹ کے ساتھ ساتھ میرے ماتھے کا یہ نشان بھی بڑھنے لگا۔ ڈاکٹر کہتے تھے کہ میرے پیٹ میں بیٹا موجود ہے اور مردانہ ہارمونز کی وجہ سے یہ ابھار بڑھ رہا ہے ۔ میرا یہ ابھار حمل کے 32ویں ہفتے میں پھٹ گیا۔ خون کسی طرح تھمنے میں نہیں آ رہا تھا، جب تک مجھے ہسپتال پہنچایا گیا تب تک میرا بہت سا خون ضائع ہو چکا تھا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے میرے ماتھے سے تین رسولیاں نکالیں۔ میں اپنے بیٹے کی پیدائش تک ہسپتال میں ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہی رہی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -