شادی کی تقریب میں دلہن کی ایسی ’دبنگ اینٹری ‘کہ سب دنگ رہ گئے ، آپ نے بھی زندگی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا ہو گا

شادی کی تقریب میں دلہن کی ایسی ’دبنگ اینٹری ‘کہ سب دنگ رہ گئے ، آپ نے بھی ...
شادی کی تقریب میں دلہن کی ایسی ’دبنگ اینٹری ‘کہ سب دنگ رہ گئے ، آپ نے بھی زندگی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا ہو گا

  

احمد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شادیوں میں عام طور پر دلہن گھونگھٹ اوڑھے اور نظریں نیچی کئے شرماتے ہوئے شادی ہال میں پہنچتی ہے، دلہن گھر کی خواتین اور سہیلیوں میں گھری ہوئی ہوتی ہے اور ہاتھ پکڑ کر بڑے سنبھل سنبھل کے قدم بڑھاتے ہوئے چلتی ہے تو ہر کوئی سجی سنوری نئی نویلی دلہن کو دیکھتا ہی رہ جاتا ہے ، کہتے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے۔

بھارت کے شہر احمد آباد کی ایک  دبنگ لڑکی نے دلہن کے اس روایتی تصور کو توڑتے ہوئے اُس وقت سب کو حیران کر دیا ،جب وہ شادی کاروائتی جوڑا پہنے اکیلی 350سی سی کی ہیوی بائیک چلاتے ہوئے شادی کے ”منڈھپ“میں پہنچی ۔

بھارتی ٹی وی چینل ”این ڈی ٹی وی “ کے مطابق احمد آباد کی 26سالہ دبنگ  لڑکی ایشا  اپادھے اپنی شادی کے ”منڈھپ“ میں دلہن کے روپ میں باقاعدہ سج دھج کر اورآنکھوں پر کالا چشمہ لگا کے 350سی سی کی ہیوی بائیک اکیلے چلاتی ہوئی پہنچی تو شادی میں شریک لوگ دلہن کی اس ”اِنٹری “سے خاصے محظوظ ہوئے ۔26سالہ ایشا موٹر سائیکل چلانے کی شوقین اور  گجرات کے ایک کالج میں کمپیوٹر سائنس کی پروفیسر ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ یہ بائیک اس کے بھائی نے اُسے گفٹ کی تھی ۔ایشا نے بتایا کہ وہ موٹر بائیک پر اکیلے لمبی ڈرائیو کے مزے لے چکی ہے ،ایک بار اپنے انکل کی بائیک لے کر اپنی دوست کے ہمراہ احمد آباد سے ”گوا “ گئی اور پھر بائیک پر ہی واپس بھی آئی تھی ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ 13سال کی عمر سے بائیک چلا رہی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کے بعد اب ایشا کے پاس شوہر کے طور پر ایک ایسا شخص ہے جو اس کی موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر ہی اس کے ساتھ سواری کر سکتا ہے کیونکہ کینیڈا میں رہنے والے اس کے شوہر تاجر برہمانڈیی کو موٹر سائیکل چلانی نہیں آتی،اےشا کے شوہر برہمانڈیی نے کہا، 'میں پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والا شخص ہوں،میں نے اپنی بیوی کو موٹر سائیکل چلانے کی ذمہ داری دے کر خوش ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی تقریب میں دلہن کا ہیوی بائیک چلا کر آنا ایک منفرد اور اچھوتا خیال تھا، میں جانتا ہوں کہ ہیوی بائیک اور موٹر سائیکل سوار ی ایشا کا شوق ہے، اس لیے میں نے ایشا کے اس انوکھے خیال کی حمایت کی تھی ۔

Bride Entered in Wedding on Bike by dailypakistan

مزید :

بین الاقوامی -