بھارت میں کالج انتظامیہ کے رویئےسے تنگ تین میڈیکل طالبات کی خودکشی، نعشیں برآمد

بھارت میں کالج انتظامیہ کے رویئےسے تنگ تین میڈیکل طالبات کی خودکشی، نعشیں ...
بھارت میں کالج انتظامیہ کے رویئےسے تنگ تین میڈیکل طالبات کی خودکشی، نعشیں برآمد

  

بھارت (آن لائن) بھارت میں طلبہ و طالبات تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی بھینٹ چڑھنے لگے، تامل ناڈو میں میڈیکل کی تین طالبات کی نعشیں برآمد ہوئی ہے، ورثاءنے خود کشیوں کا ذمہ دار کالج انتظامیہ کو ٹھہرا دیا۔

تامل ناڈو کے ویلو پورام ضلع میں میڈیکل کی تین طالبات کی نعشیں ایک کنوئیں سے ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق طالبات ایس وی ایس میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھیں اور ان نعشوں کے پاس خود کشی کی تحریر بھی ملی جس میں انہوں نے کالج انتظامیہ کو اپنی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔طالبات کے ورثا نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس سے پہلے بھی حیدر آباد یونیورسٹی کے طالب علم نے انتطامیہ کے ناروا رویئے کے خلاف خود کشی کی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -