ایان علی آئے روز کی عدالتی پیشیوں سے اکتا گئی، وکلاءکو کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

ایان علی آئے روز کی عدالتی پیشیوں سے اکتا گئی، وکلاءکو کارروائی تیز کرنے کی ...
ایان علی آئے روز کی عدالتی پیشیوں سے اکتا گئی، وکلاءکو کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد (آن لائن) ماڈل ایان علی آئے روز کی عدالتی پیشیوں سے اکتا گئی ہیں اور سردار لطیف کھوسہ کو بھجوائے گئے اپنے ایک مختصر خط میں ایان علی نے عدالتوں میں زیر التواءمقدمات سے جلد جان چھڑانے کی حکمت عملی طے کرنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع نے خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے خربرو ڈالر گرل ایان علی نے اپنے وکلاءکی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 7 سطروں پر مشتمل ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مقدمات کی طوالت سے پریشان اور مضحل ہیں ان کے دبئی سمیت بین الاقوامی سطح کے 90 سے زائد پروگرام زیر التواپڑے ہیں جبکہ ملکی سطح پر 200 سے زائد پروگرام کو وہ ذہنی طور پر پریشانی کی وجہ سے بہتر طور پر وقت نہیں دے پار ہی ہیں لہذا ان کے مقدمات جلد نمٹانے کے لئے قانونی کارروائی میں تیزی لائی جائے۔ جس پر ان کے وکلاءنے مقدمات کو جلد نمٹانے بارے حکمت عملی طے کرنا شروع کر دی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -