افغانستان میں قیام امن سے متعلق کانفرنس کاانعقاد، طالبان نے 3 مطالبات پیش کردیے

افغانستان میں قیام امن سے متعلق کانفرنس کاانعقاد، طالبان نے 3 مطالبات پیش ...
افغانستان میں قیام امن سے متعلق کانفرنس کاانعقاد، طالبان نے 3 مطالبات پیش کردیے

  

دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے قیام امن سے متعلق کانفرنس کاانعقاد ہوا ہے جس میں افغان سیاستدان، سول سوسائٹی اورافغان طالبان نمایندے شریک ہوئے جبکہ افغان حکومت نے اپنا نمائندہ بھیجنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دوحا میں ہونے والی دوروزہ کانفرنس کا انعقاد کینیڈا کی غیرسرکاری تنظیم پگ واش نے کیا۔ کانفرنس میں افغان طالبان کے قطر میں موجود نمایندے بھی شریک ہوئے جبکہ افغان حکومت نے اپنے کسی بھی نمایندے کوکانفرنس میں بھیجنے سے انکارکردیا۔

کانفرنس کے دوران افغان طالبان نے امن عمل کا حصہ بننے کیلئے 3مطالبات رکھے ۔ افغان طالبان نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھی قیدیوں کو رہا کیا جائے، جن ساتھیوں کے سروں پر انعامی رقم ہے وہ ختم کی جائے جبکہ بلیک لسٹ کو بھی ختم کیا جائے۔ افغان طالبان نے تیسرا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارات کے قیام کے لیے آفیشل جگہ دی جائے۔

افغان طالبان کی جانب سے سابق وزیراعظم احمد شاہ احمدزئی ، وحیدمزدا،قاضی حسن حق یار، محمد مزمل اورحاجی فرید شریک ہیں جبکہ افغان سیاستدان ڈاکٹرعبدالقیوم کوچی، ڈاکٹرفاروق اعظم، سید اسحاق گیلانی حاجی روح اللہ وکیل اور واحداللہ شاہرانی بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

مزید :

بین الاقوامی -