اگر فیسبک پر آپ کے بہت سارے دوست ہیں تو اپنے بارے میں یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

اگر فیسبک پر آپ کے بہت سارے دوست ہیں تو اپنے بارے میں یہ انتہائی تشویشناک خبر ...
اگر فیسبک پر آپ کے بہت سارے دوست ہیں تو اپنے بارے میں یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ فیس بک کے دوست آپ کی حقیقی زندگی کے بارے میں بہت ہی کم دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر آپ پر کوئی مشکل آن پڑے تو یہ آپ کو کہیں بھی نظر نہیں آئیں گے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات رابن ڈونبر نے ایک تحقیق میں سوشل میڈیا اور حقیقی دوستوں کے تعلق پر تحقیق کی۔اس کاکہنا ہے کہ فیس بک دوستوں پر اعتماد کرنا ممکن نہیں اور انہیں کبھی بھی کسی مشکل میں ساتھ نہیں دیکھا جاسکتا۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ جن لوگوں کے 150یا زیادہ فیس بک دوست تھے میں سے بمشکل 14لوگوں نے حقیقی زندگی کی مشکلات میں اپنی شراکت ظاہر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔تحقیق میں شریک افراد میں سے زیادہ لوگوں کاکہنا تھا کہ ان کے صرف 27فیصد فیسبک دوست حقیقی ہیں اور باقی کے بارے میں انہیں بالکل بھی کچھ نہیں علم۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -