سعودی عرب کے بعد بحرین بھی ۔۔۔عالم کے خلاف ایسا اقدام کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

سعودی عرب کے بعد بحرین بھی ۔۔۔عالم کے خلاف ایسا اقدام کہ ہنگامہ برپا ہو گیا
سعودی عرب کے بعد بحرین بھی ۔۔۔عالم کے خلاف ایسا اقدام کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

  

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شیعہ سکالر نمر النمر کی سزائے موت کے بعد خطے میں اٹھنے والے طوفان میں ابھی کوئی کمی نہ آئی تھی کہ اب بحرین میں ایک نامور شیعہ عالم کے خلاف کی جانے والی کاروائی پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

نیوز سائٹ ’البوابہ‘ نے بحرین کے سرکاری نیوزایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیل میں قید حزب اختلاف کے رہنماءاور شیعہ سکالر شیخ علی سلمان کو اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر متنازعہ ٹویٹس بھیجنے پر تفتیش کے لئے طلب کر لیا گیا ۔ بحرینی میڈیا کے مطابق شیخ علی سلمان کی ٹویٹس کو حکام نے متنازعہ اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جن کے متعلق تفتیش کے بعد انہیں جیل واپس بھیج دیا گیا ۔

دریں اثناءاپوزیشن بلاک ”الوفاق“ کی طرف سے شیعہ سکالر کی قید اور تفتیش پر شدید احتجاج کیا گیا اور اسے بحرینی آئین اور آزادی اظہار کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ شیخ سلمان کو دسمبر 2014ءمیں حکمران الخلیفہ خاندان کے خلاف بغاوت اور حکومت توڑنے کی سازش کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔جون 2015ءمیں بحرین کی ایک عدالت نے انہیں وزارت داخلہ کی توہین اور عوام کو قانون شکنی کی ترغیب دینے کے الزامات کے تحت 4سال قید کی سزا سنائی، البتہ انہیں بغاوت کے الزامات سے بری الذمہ قرار دیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -