’میرے میں دلچسپی نہیں لیتا بس سارا دن۔۔۔‘نوجوان سعودی دوشیزہ طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

’میرے میں دلچسپی نہیں لیتا بس سارا دن۔۔۔‘نوجوان سعودی دوشیزہ طلاق لینے ...
’میرے میں دلچسپی نہیں لیتا بس سارا دن۔۔۔‘نوجوان سعودی دوشیزہ طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

  

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کےلئے عورت اور مرد کی عمر میں ایک مناسب حد تک فرق تو ٹھیک ہے لیکن حد سے زیادہ فرق ان کے مزاج اور نظریات میں شدید اختلاف اور غیر متوقع نتائج کا باعث بن سکتا ہے ۔ ایک ایسی ہی مثال سعودی عرب میں دیکھنے میں آئی جہاں ایک 70سالہ شخص نے 20سالہ لڑکی سے شادی کر لی، لیکن نئی نویلی دلہن اپنے معمر دولہے کی سرد مہری سے ایسی تنگ آئی کہ اسے اپنے اونٹوں کے ساتھ رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔

مقامی اخبار ’صدا‘ کے مطابق لڑکی نے ریاض شہر کی عدالت میں طلاق کے لئے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے اس کے ہونے والے خاوند نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے ہنی مون کےلئے ترکی لے کر جائے گا، لیکن جب شادی ہوئی تووہ اسے ترکی لے جانے کی بجائے اپنے اونٹوں کے فارم پر لے گیا، اور ڈیڑھ ماہ وہیں گزار دیا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے، وہ ترکی کی سیر کے خواب دیکھ رہی تھی اور تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ ہنی مون اونٹوں کے ساتھ گزارنا پڑے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنے خاوند سے آزادی چاہتی ہے، تاکہ وہ اپنے گھر جائے، اور اس کا خاوند اپنے اونٹوں کے ساتھ جی بھر کر رہ سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -