اپوزیشن لیڈرمحمود الر شید الزام برائے الزام کی سیاست چھوڑ کر تعمیری طرزفکر اختیار کریں:ترجمان پنجاب حکومت

اپوزیشن لیڈرمحمود الر شید الزام برائے الزام کی سیاست چھوڑ کر تعمیری طرزفکر ...
اپوزیشن لیڈرمحمود الر شید الزام برائے الزام کی سیاست چھوڑ کر تعمیری طرزفکر اختیار کریں:ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تنقید بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے،عوامی فلاح کے منصوبے الزام کی سیاست کا خاتمہ کر دیں گے۔

مقامی نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میٹروبس کی طرح اورنج لائن میٹروٹرین بھی روزانہ لاکھوں مسافروں کوجدید سفری سہولیات فراہم کرے گی۔اپوزیشن لیڈر محمودالرشیدکے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام برائے الزام کی سیاست چھوڑ کر تعمیری طرز فکر اختیار کریں-تحریک انصاف کے رہنما اورنج لائن ٹرین کی مخالفت کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں-سیدزعیم حسین قادری نے مزید کہا کہ محمود الرشید بتائیں کہ تحریک انصاف کے پی کے میں عوام کو کوئی ریلیف فراہم کیوں نہیں کرسکی؟تحریک انصاف پنجاب حکومت پر تنقید کی بجائے کے پی کے میں عوام کی حالت زار بدلے-تحریک انصاف کی سیاست الزام تراشی سے شروع ہو کرالزام تراشی پر ختم ہو جاتی ہے۔

مزید :

لاہور -