شہری موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ اور دھند کیلئے مخصوص لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں:موٹروے پولیس

شہری موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ اور دھند کیلئے مخصوص لائٹس کا استعمال اور غیر ...
شہری موٹر وے کی بجائے جی ٹی روڈ اور دھند کیلئے مخصوص لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں:موٹروے پولیس

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ دھند کے باعث وہ موٹروے پر سفر کے بجائے جی ٹی روڈ یا متبادل شاہرات پر سفر کریں۔

موٹروے پولیس کے حکام نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شہری دھند کے دنوں میں تیز رفتاری سے گریز کریں۔ دھند کیلئے مخصوص لائٹس کا استعمال کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی زندگی کی حفاظت کیلئے موٹروے پر ان حصوں کو سفر کیلئے بند کر دیا گیا ہے جہاں تاحد نظر کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ حکام نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی ہے جبکہ موٹروے پولیس نے سفر کرنے والوں کی سہولت کیلئے ایف ایم 95 اور ریڈیو پاکستان کے تعاون سے ہر نصف گھنٹے بعد اطلاعات پر مبنی خبریں مسلسل جاری کی جا رہی ہیں۔ اس سہولت سے این فائیو، این 10 اور این 25 کے ساتھ ساتھ موٹروے کے مسافر ایف 101 کے ذریعے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

ماحولیات -