آسٹریلین ٹینس :اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ،اسٹین واور ینکا ایونٹ سے باہر

آسٹریلین ٹینس :اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ،اسٹین واور ینکا ایونٹ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن(آن لائن) کینیڈا کے میلوس راؤنک نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے چوتھے مرحلے میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار اسٹین واورینکا کوغیرمتوقع شکست سے دوچار کرکے ایونٹ سے باہر کردیا ۔میلوس راؤنک نے واورینکا کو3 گھنٹے 44 منٹ کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6۔4، 6۔3، 5۔7، 4۔6 اور 6۔3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔واؤرینکا نے پہلے دو سیٹ میں ناکامی کے باوجود تیسرے سیٹ میں کامیاب واپسی کرتے ہوئے ایونٹ میں رہنے کی امیدیں زندہ کیں لیکن 2014 کے فرنچ اوپن کے بعد پہلی دفعہ کسی بڑے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا موقع حاصل کرنے میں ناکام رہے۔راؤنک کوارٹرفائنل میں فرانس کے گائیل مونسفلز کے مدمقابل ہوں گے۔گائیل مونسفلز نے چوتھے مرحلے میں روس کے اینڈرے کنزنیٹسیوف کو 7۔5، 3۔6، 6۔3 اور 7۔6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔دوسری جانب ویمنز سنگلز کے مقابلوں میں آسٹریلین اوپن کی دو دفعہ کی سابق چمپیئن بیلا روس کی وکٹوریا آزارینکا نے چیک ری پبلکن باربورا اسٹرکووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6۔2 اور 6۔4 سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں ان کا مقابلہ اینجلیق کربر سے ہوگا۔جرمنی کی اینجیلق کربر نے چوتھے مرحلے کے مقابلے میں اپنی ہم وطن اینیکا بیک کو اسٹریٹ سیٹ میں باآسانی 6۔4 اور 6۔0 سے شکست دی۔ ہو گا۔