پانچ سال بعدواپسی،پہلے ون ڈے میں تماشائیوں نے ڈالرلہرادئے

پانچ سال بعدواپسی،پہلے ون ڈے میں تماشائیوں نے ڈالرلہرادئے
 پانچ سال بعدواپسی،پہلے ون ڈے میں تماشائیوں نے ڈالرلہرادئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن(آن لائن) فاسٹ باؤلر محمد عامر کا ایک نیا امتحان شروع ہو گیا تماشائیوں کی جانب سے انہیں طنز کا نشانہ بنانے کی پہلی مثال سامنے آ گئی۔ویلنگٹن میں ہونے والے میچ کے دوران ایک تماشائی نے ان کی جانب ڈالر نکال کر لہرائے جس پر محمد عامر انتہائی پریشان ہوئے۔جب یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا تو عامر نے ٹیم میں ان کی واپسی کے مخالف محمد حفیظ کو آگاہ کیا تو پروفیسر نے امپائرز سے تماشائی کے رویہ کی شکایت کی۔امپائرز نے معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گراؤنڈ انتظامیہ کو تماشائی کی اس حرکت سے آگاہ کیا ۔
جس نے تماشائی کو تحویل میں لے لیا تاہم انہیں سخت تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔