پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے عہدیدران کا اکرم ساہی کے بھائی کی وفات پراظہارتعزیت

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے عہدیدران کا اکرم ساہی کے بھائی کی وفات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر،انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ٹیکنیکل آفیشل اورسابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ نے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کے بڑے بھائی محمد اسحاق ساہی اور پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق صدر اور سابق ضلعی ناظم لاہور میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹر محمد زبیر یوسف بٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطائے فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔