نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کا اچھا موقع گنوادیا، اظہر علی

نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کا اچھا موقع گنوادیا، اظہر علی

  

ویلنگٹن (آئی این پی) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کا اچھا موقع گنوادیا۔ بولرز نے اختتامی اوورز میں بہت رنز دے د ئیے۔کیوی کپتان کین ولیم سن نے جیت کا کریڈٹ لوئر آرڈر بیٹسمینوں کو دے دیا۔قومی کرکٹ ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ابتدا میں میں بولرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مگر آخر میں بہت رنز دے دیے، کم اسکور پر کیوی ٹیم کو آؤٹ کرنے اچھا موقع تھا مگر ہم ایسا نہ کرسکے۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے جیت ریکارڈ لوئر آرڈر بیٹسمینوں کو دے دیا۔ بولے کم اسکور پر آؤٹ ہوسکتے تھے مگر بولرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے میچ میں بھی ایسی ہی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے اٹھائیس جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -