ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی ’’سجال‘‘ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی ’’سجال‘‘ کے نومنتخب عہدیداروں ...

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سجال)کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے، پیر کے روز اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ سجال کے نومنتخب عہدیدار سپورٹس کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے ۔سجال کے نومنتخب عہدیداروں میں زاہد مقصود چیئرمین، عقیل احمد صدر،شہزاد ملک سینئر نائب صدر،ثناء اللہ خان نائب صدر، اشرف چودھری جنرل سیکرٹری، اعجاز وسیم باکھری فنانس سیکرٹری، حافظ شہباز جوائنٹ سیکرٹری اور اظہر مسعود سیکرٹری اطلاعات ، ایڈوائزری کمیٹی میں شاہد شیخ چیئرمین، علی ہاشمی،فرخ بٹ، سہیل علی، محمد یعقوب، میاں اصغر سلیمی، عامر رضا خان،سہیل عمران، عاشر بٹ اور آفتاب تابی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -