پاکستانی آفیشلزانٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے سیمینار میں شرکت کیلئے کل جاپان روانہ ہوں گے

پاکستانی آفیشلزانٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے سیمینار میں شرکت کیلئے کل جاپان ...

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دو آفیشلز انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے ریفری اور کوچنگ سیمینار میں شرکت کیلئے (کل) بدھ کو جاپان روانہ ہوں گے جس کے لئے وزارت بین الالصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ نے این او سی جاری کر دیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن کے ریفری اور کوچنگ سیمینار28 سے 31جنوری تک جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہو گا جس میں واپڈا کے لیاقت علی اور پنجاب کے مقصود گل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس سیمینار میں دنیا بھر سے آفیشلز اور ریفری شرکت کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -