آسٹریلین اوپن میں راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

آسٹریلین اوپن میں راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی ...

  

میلبورن(این این آئی)آسٹریلین اوپن میں راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیامیلبورن میں جاری ایونٹ میں سوئس اسٹار فیڈرر کو اپنے حریف ڈیوڈ گوفن کو ہرانے میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئی ٗاْنہوں نے بیلجیئن کھلاڑی کو چھ دو، چھ ایک اور چھ چار سے مات دی، فیڈرر کے برعکس عالمی نمبر ون جوکووچ کو جائلز سیمون کو ہرانے کے لیے پورے پانچ سیٹ تک کورٹ میں رہنا پڑا۔اس چوتھے راؤنڈ میں جوکووچ کی کامیابی کا اسکور چھ تین، چھ سات، چھ چار، چار چھ اور چھ تین رہا، ٹوماس برڈیچ نے بھی پانچ سیٹ کے بعد اپنے حریف رابوٹو بوٹسٹا پر فتح پائی، اسکور چار چھ، چھ چار، چھ تین ، ایک چھ اور چھ تین رہا، ایک اور مقابلے میں جاپان کے نشی کوری نے معروف کھلاڑی فرانس کے ولفریڈ سونگا کو اسٹریٹ سیٹ میں ٹھکانے لگادیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -