عوامی تحریک نے لاہور میں تنظیم سازی کا آغاز کر دیا،تنظیمی کوآرڈینیٹرز مقرر

عوامی تحریک نے لاہور میں تنظیم سازی کا آغاز کر دیا،تنظیمی کوآرڈینیٹرز مقرر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک نے لاہور میں تنظیم سازی کا آغاز کر دیا، اس ضمن میں لاہور کے 5 صوبائی حلقوں میں تنظیمی کوآرڈینیٹر بھی مقر کر دئیے گئے ہیں،اس حوالے سے خصوصی اجلاس چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں احمد نواز انجم، میاں طاہر یعقوب، راجہ زاہد، ساجد بھٹی، چودھری اعظم گجر، مرزا حنیف صابری، ثاقب بھٹی، چودھری علی حسن، اصغر ساجد، حاجی محمد اسحاق، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ ، بدیع الزمان ،حامد جمیل و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ لاہور کے عوام جن کو ووٹ دیتے ہیں وہ ان کا روزگار چھین رہے ہیں،بالخصوص لاہور کے تاجر اس وقت نام نہاد میگا ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے سخت مشکل میں ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے مظلوم تاجروں ،مزدوروں کی آواز بنے گی اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اپنی تجوریاں بھرنے والے ظالموں سے نجات دلائے گی، انہوں نے کہا کہ ایک طرف لاہور کے 80فیصد عوام گنداپانی پی رہے ہیں دوسری طرف میٹرو اور اورنج ٹرین کے نام نہاد منصوبوں پر قومی خزانے کے کھربوں روپے لوٹائے جارہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -