کام میں عدم دلچسپی،سب رجسٹرار عزیر بھٹی ٹاؤن کو محکمہ میں رپورٹ کرنے کا حکم

کام میں عدم دلچسپی،سب رجسٹرار عزیر بھٹی ٹاؤن کو محکمہ میں رپورٹ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)کام میں عدم دلچسپی اور کرپشن کے الزامات کے تحت ڈی سی او لاہور نے عزیز بھٹی ٹاؤن کے سب رجسٹرار کو واپس محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاؤن میاں نذیر کو کرپشن کی شکایات اور بنیادی کاموں میں غفلت برتنے کی بناء پر معطل کرتے ہوئے واپس محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے گزشتہ روز کینٹ کچہری میں وکلاء اور شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ سب رجسٹرار اپنے آفس سے غائب رہتا ہے اور کئی کئی دنوں تک رجسٹری پاسنگ کی ڈاک بھی نہیں نکال رہا اور سب رجسٹرار کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر )محمد عثمان نے سب رجسٹرار کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔