امریکہ نے مسلمانو ں کو کمزور کرنے کیلئے داعش کا فتنہ کھڑا کیا،افتخار حسین

امریکہ نے مسلمانو ں کو کمزور کرنے کیلئے داعش کا فتنہ کھڑا کیا،افتخار حسین

  

لاہور( لیڈی رپورٹر )ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ امریکانے مسلم ممالک کو کمزور کرنے کیلئے داعش کا فتنہ کھڑا کیا ہے ، امریکاداعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو پروان چڑھا کر مسلم ممالک پر حملوں کا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں تیسری عالمی جنگ کی راہ ہموار کررہی ہیں ان حالات میں اسلامی ممالک کو باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے ، مسلم ممالک کے حکمرانوں کو تدبر ، تحمل اور دوراندیشی کے طرزعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی اتحاد سے اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -