پنجا ب حکومت اورنج ٹرین پر عوام کے اربوں روپے ضائع کر رہی ہے،عمرکسانہ

پنجا ب حکومت اورنج ٹرین پر عوام کے اربوں روپے ضائع کر رہی ہے،عمرکسانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پنجا ب حکومت اورنج ٹرین پر عوام کے اربوں روپے ضائع کر رہی ہے جبکہ صوبہ بھر میں لوگ صحت اور امن وامان کی سہولیات کے لیے ترس رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب صوبے میں ہر وہ منصوبہ شروع کر تے ہیں جسکا عوام کو براہ راست کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔جن منصوبوں سے واقعی عوام کو فائدہ ہو وہ ان حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے ۔ن لیگ کی حکومت نے پہلے لاہور میں میٹرو بس بنا کر اربوں روپے ضائع کیے اب سبسڈی کی مد میں سالانہ اربوں روپے ضائع کیے جارہے ہیں۔

اسی طرح اورنج ٹرین پر پہلے اربوں خرچ کیے جارہے ہیں پھر سبسڈی کی مد میں پیسے ضائع کیے جائیں گے ۔اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ کا کہنا تھا کہ اگر ان حکمرانوں کو عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہوتی تو ان کی ترجیحات ،صحت ،تعلیم اور امن وا مان میں بہتری لانا ہوتا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -