ایران ،سعودیہ کشیدگی سے پورا عالم اسلام متاثر ہورہا ہے،علامہ ریا ض شاہ

ایران ،سعودیہ کشیدگی سے پورا عالم اسلام متاثر ہورہا ہے،علامہ ریا ض شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ ایران سعودی کشیدگی سے پورا عالم اسلام متاثر ہو رہا ہے ایران اور سعودی عرب امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں سفارتی تعلقات بحال کریں افغانستان دہشتگردوں کیلئے جنت بن چکا ہے۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشتگردی کی آگ بجھانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔