پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری

پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے932مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر23دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 24,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،65افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے۔اور مجموعی طور پر89افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے22افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -