اولیاء کی تعلیمات پر عمل کر کے دہشتگردی ختم کی جاسکتی ہے،راغب نعیمی

اولیاء کی تعلیمات پر عمل کر کے دہشتگردی ختم کی جاسکتی ہے،راغب نعیمی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ممتاز مذہبی اسکالروناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ تعلیمات اولیاء کرام پر عملی پیراہوکر دنیا سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا جاسکتاہے۔ اولیاء کرام نے اپنے عقیدت مندوں کواخوت وبھائی چارے،الفت ومحبت،باہمی رواداری اور احترام انسانیت کادرس دیا۔مزارات اولیاء کرام رشدوہدایت کے سرچشمہ اورروحانیت کے مراکز ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے امریکی ریاست نیوجرسی کے شہرجرسی میں مسلم فیڈریشن مسجدمیں منعقدہ ’’غوث الاعظم کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے دیگردینی اسکالر نے بھی خطاب کیا جبکہ کانفرنس میں محترم سیف الرحمن،ڈاکٹر فاروق چودھری،مولاناحافظ عمر،حافظ عزیر احمد، ڈاکٹر ارشد علی چٹھہ سمیت ا ہل محبت کی کثیر تعد اد نے شرکت کی۔ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمد راغب نعیمی نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ اولیاء کرام کے ماننے والوں کی زندگیاں امن اورسلامتی ،صبر و برداشت، عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -