اجتماعی شادیوں کے رجحان سے سماجی برائیاں ختم ہوں گی،خلیل طاہرسندھو

اجتماعی شادیوں کے رجحان سے سماجی برائیاں ختم ہوں گی،خلیل طاہرسندھو

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ ملک میں اجتماعی شادیوں کے رجحان سے نہ صرف سماجی برائیوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ متوسط اور غریب والدین کو اپنے بچوں کے لیے بہتر رشتے بھی میسر آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائی ایم سی اے کلب کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جوڑوں کو شادی کی مبارکباددی اور ہندوکونسل کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے 10لاکھ روپے کا چیک کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رامیش کمار کو پیش کیا۔ اس موقع پر معروف سماجی شخصیت عبدالستارایدھی، چیئرمین وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ اور صدر ہندوو نسل چیلارام سمیت مختلف فلاحی و سرکاری اداروں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رامیش کمار نے بتایا کہ اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں ساٹھ جوڑوں کی شادی کرائی جارہی ہیں اور سب کا تعلق سندھ کے متوسط ضلع تھرپار سے ہے ہر دلہن کو 75ہزار روپے کا جہیز بھی دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -