صحافی کالونی میں پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس،مسائل حل کرنیکا عزم

صحافی کالونی میں پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس،مسائل حل کرنیکا عزم

  

لاہور(پ ر)لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صحافی کالونی میں صدر محمد شہباز میاں کی زیر صدارت ہوا جس میں نائب صدر عبدالمجیدساجد، سیکرٹری شاداب ریاض، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی، خزانچی ظہیر احمد بابر، ممبران گورننگ باڈی رانا شہزاد احمد، عمران شیخ، اظہر مقبول، اسماعیل جھکڑ، سید جواد رضوی، فرقان الٰہی اورشیر افضل بٹ سمیت سینئر ممبران یاسین خان سحر، فرخ عطابٹ، اظہر جعفری،سید شعیب الدین، نعمان یاور،محمد یعقوب،اسرار بخاری، نعیم اللہ ملک، ساجد ضیاء ، میاں ہارون، شکیل احمد، غالب باجوہ، آصف باجوہ، رانا غلام سرور، ظہیر انجم، حافظ عبدالودود، امجد فاروق کلو، ایاز چوہدری، عامر سہیل، راحیل سید، قیصر مغل، بلال غوری، تجمل گرمانی، عرفان چوہدری، رانا سرفراز، گوہر بٹ سمیت دیگر سینئر ممبران اور رہائشیوں نے شرکت کی جنہوں نے کالونی میں مسائل کی نشاندہی کی اور تجاویز پیش کیں۔صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام سینئر دوستوں ، رہائشیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے اعتماد کے مقروض ہیں اور ہم آئندہ 11 ماہ میں اپنے ا نتخابی منشور پر عمل درآمد کر کے دکھائیں گے۔ انہوں نے کہ گروپوں کی سیاست ختم ہو چکی ، ہم 13 لوگ آپ کی خدمت کیلئے منتخب ہوئے ہیں ، ہم پریس کلب کے وقار و تشخص کو بحال کریں گے اور کالونی کے مسائل کوختم کر دیا جائے گا۔کالونی میں رائج تمام ٹیکس ختم کر دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کالونی میں کوئی کوآپریٹو باڈی یا کمیٹی نہیں ہے ، سینئر ممبران اور رہائشیوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنے گی جو کہ اپنے مسائل حل کرنے کیلئے بااختیار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نان ممبر رہائشی بھی کالونی کی حد تک ہمارا حصہ ہیں اور وہ بھی کمیٹی کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جس دن چارج لیا اسی دن کالونی کے معاملات پنجاب گورنمنٹ کے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر کے حوالے کر دیئے ہیں جس نے بنیادی مسائل کے حل کیلئے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو لیٹر لکھ دیا ہے جس سے کالونی کے بنیادی مسائل باؤنڈری وال کی تکمیل، ماڈل قبرستان کا قیام، پارک، سیکورٹی، سٹریٹ لائٹس، سیوریج، صفائی اور پانی سمیت کئی مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بی بلاک کے متاثرہ ممبران کیلئے پنجاب حکومت نے پلان تیار کر رکھا ہے۔گزشتہ باڈی نے اپنے مینڈیٹ سے ہٹ کر قابضین کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا اسے پنجاب گورنمنٹ نے منظور نہیں کیا ۔ پریس کلب خود قابضین کے ساتھ مذاکرات یا معاہدہ نہیں کر سکتا یہ حکومت کا کام ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بی بلاک میں مقبوضہ پلاٹوں کی متبادل الاٹمنٹ کی وجہ سے جو نئے قبضے ہوئے وہ حکومت کے علم میں ہیں کالونی میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے جلد فلٹریشن پلانٹ نصب کیا جائے گا، ڈی جی ریسکیو سے بات کرکے کالونی کے گیٹ پر ریسکیو1122 کا پوائنٹ بنوایا جائے گا اور ۔ سیکرٹری پریس کلب شاداب ریاض نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے نئی سیکیورٹی کمپنی کی خدمات لی جائیں گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -