بیروزگاری میں مسلسل اضافہ بیڈ گورننس کی اعلیٰ مثال ہے،فرخ جاوید مون

بیروزگاری میں مسلسل اضافہ بیڈ گورننس کی اعلیٰ مثال ہے،فرخ جاوید مون
 بیروزگاری میں مسلسل اضافہ بیڈ گورننس کی اعلیٰ مثال ہے،فرخ جاوید مون

  

لاہور( پ ر) تحریک انصاف کے رہنما اورممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہورفرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ بے روزگاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ حکومت کی بیڈگورننس کی اعلیٰ مثال ہے ۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ بجلی کی بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورگیس بحران سے جوانڈسٹری بچ گئی تھی اسے بھی تباہ وبرباد کردیا ہے اورعوام کے گھروں کے چولہے بھی بند کردیئے ہیں ،بچے بغیرناشتے کے سکول جانے پرمجبورہیں جس کا کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف ،خادم اعلٰی اینڈکمپنی کوجاتا ہے ۔

نہوں نے کہا کہ خاندانی بادشاہت ،بجلی ،گیس بحران نے پاکستان کواحتجاج گاہ بنادیا ہے جس وجہ سے آج ہرگلی ،محلے میں حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاج جاری ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -