شدید سردی میں گیس مکمل طور پر غائب ہو چکی ہے،میاں مقصود احمد

شدید سردی میں گیس مکمل طور پر غائب ہو چکی ہے،میاں مقصود احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ شدید سردی میں گیس مکمل طور پر غائب اور بجلی کی آنکھ مچولی میں اضافے سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے لوگ سراپااحتجاج ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی گیس اور بجلی کی غیراعلانیہ 16سے18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ تشویش ناک ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت غیر ضروری اور نمائشی ترقیاتی اقدامات پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوام وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے پانی اور کوئلے سے بھرپور انداز میں استفادہ کرنا ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال بنایا ہے۔

ہواؤں،دریاؤں اورسولربجلی بناکرہم نہ صرف اپنی تمام ضروریات کوپوراکرسکتے بلکہ بیرون ملک فروخت کرکے کثیر زرمبادلہ بھی کما سکتے ہیں۔بدقسمتی یہ ہے کہ ان وسائل سے خودفائدہ اٹھانے کی بجائے غیر ملکی کمپنیوں کوٹھیکے دے کر کمیشن کمانے کی ایک دوڑ لگی ہے۔ہر حکومت میں نجکاری کے لئے راہیں ہموار کی گئیں۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اگر ملک میں کالاباغ ڈیم اور دیگر ڈیموں کی تعمیر شروع کردی جائے تو نہ صرف عوام کوسستی بجلی میسر آئے گی بلکہ روزگار بھی ملے گا،لاکھوں ایکڑ پرمحیط،کھیتوں کوسراب کیاجاسکے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -