بجلی کے کریک ڈاؤنوں نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے،یاسر گیلانی

بجلی کے کریک ڈاؤنوں نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے،یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی کے کریک ڈاؤنوں نے معمولات زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیے ہیں حکومتی نااہلی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی اسی طرح صحت کے شعبے میں حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے پنجاب میں کبھی ڈینگی کا حملہ ہوتا ہے تو کبھی سوائن فلو کا۔ عوام کونہ تو روزگار میسر ہے اور نہ ہی تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 7 کے عہدیداران نعیم احمد مغل، ڈاکٹر عامر گیلانی، اکرم کمبوہ ننھا، نعیم چوہان ایڈووکیٹ، احسن خان، عرفان اعوان، شیخ قیصر، حبیب الرحمن تنولی، ملک قیصر، سعید مغل، شہباز خان، علی رضا گیلانی، عرفان رحمانی، شان گجر اور علی کاظمی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -