کرین حادثے میں بزرگ شہری کی ہلاکت افسوسناک ہے،میاں ایوب

کرین حادثے میں بزرگ شہری کی ہلاکت افسوسناک ہے،میاں ایوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے ملتان روڈ پر کرین حادثے میں ایک بزرگ شہری کی ہلاکت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے میگا منصوبے آئے روز عوام کی جانیں لے رہے ہیں اب تک نہ جانے کتنی قیمتی انسانی جانیں میٹرو اورنج ٹرین کی نظر ہو چکی ہیں۔

جس کی ذمہ دار حکومت اور انتظا میہ ہے پنجاب حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں سڑکیں بنا کر دوبارہ اکھاڑ دیتی ہے جس سے خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگ رہا ہے بد قسمتی سے ٹریفک کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے پر اس سے پہلے بھی کئی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں ،حکومت نے ان واقعات کا کو ئی نوٹس نہیں لیا جس سے یہ منصوبہ خونی منصوبے میں بدل چکا ہے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ واقعہ میں غفلت میں مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -