تحریک انصافقوم کی خدمت کا ایجنڈا رکھتی ہے،میاں جاوید
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے ڈپٹی کنونئیر میاں محمد جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری اقدار کی حامل جماعت ہے۔ جمہوری جماعت ہونے کی علمبردار پاکستان تحریک انصاف قوم کی خدمت کا ایجنڈ ا رکھتی ہے انٹرا پارٹی انتخابات سے مخالفین پریشان ہو چکے ہیں موجودہ حکومتی جماعت سمیت دیگر جماعتیں موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ۔عمران خان پاکستان تحریک انصاف کوایک ادارہ اور تحریک بنارہے ہیں جہاں پرکارکن بھی اہلیت کی بناپراعلیٰ عہدوں پر منتخب ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے آج تک جتنے بھی وعدے کئے قوم کے حقوق کی بالادستی اور عوامی مسائل کے لئے اپنا بھرپورکردار اداکیا اور اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا ۔
انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا ہے اانٹرپارٹی انتخابات کے لئے ممبرسازی مہم جاری ہے جہاں پرعوام جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔