خود کش حملہ آور حرام موت مرتے ہیں،صاحبزادہ سید حامد سعید

خود کش حملہ آور حرام موت مرتے ہیں،صاحبزادہ سید حامد سعید

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے سینئر رہنما صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنے والے جنت کے حقدار نہیں جہنم کے داروغہ ہیں اور خود کش حملہ آور حرام موت مرتے ہیں۔نظریاتی کونسل کے ممبران کا تقرر اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر ہونا چاہیئے۔

اہل سنّت کو آبادی کے تناسب سے نظریاتی کونسل میں مؤثر نمائندگی دی جائے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی نہ ہونا افسوسناک ہے۔دہشتگرد ی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے معاشرے کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کام کرنا ہو گا۔ بھارتی حکمران یاد رکھیں کہ اب ٹکڑے ہونے کی باری بھارت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال کالونی لاہور میں رانا محمد عرفان کی رہائش گاہ پر نظام مصطفی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید حامد سعید نے مزید کہا کہ قومی خزانہ حکام نہیں عوام پر خرچ کرنا چاہیئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -