حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے قوم کو ذہنی طور پر تیار کرے،نصیر احمد

حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے قوم کو ذہنی طور پر تیار کرے،نصیر احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ میڈیا سیل لاہور کے نئے نامزد ہونے والے انچارج حسن جبار کو نوٹیفیکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے صدر نصیر احمد، شیخ علی سعید، یامین خان آزاد، پی پی 144 کے صدر میاں اکبر، ڈاکٹر رانا ارشد علی، عبدالجبار، رانا مقبول احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے قوم کو ذہنی طور پر تیار کرے ۔ سکولوں اور کالجز میں این سی سی اور عام افراد کے لیے جانباز فورس جیسے فوجی ٹریننگ پروگرامز دوبارہ شروع کیے جائیں صوبہ خیبر پختون خواں میں چونسٹھ ہزار سکول اور پچپن ہزار پولیس اہلکار ہیں یہی صورتحال پنجاب اور دیگر صوبوں کی ہے اور ان تعلیمی اداروں کو سکیورٹی دینا ممکن نہیں ہے انہوں نے چیف آف دی آرمی سٹاف راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر ان پروگراموں کو شروع کروائیں کیونکہ طالبان کے ہمدرد اور طالبان کو اپنے صوبوں میں دفتر کھول کر دینے والے مائنڈ سیٹ کبھی اس پروگرام کو شروع نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -