نواز شریف خطے میں ایک اہم لیڈر بن کر ابھرے ہیں،خرم روحیل اصغر
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگی رہنما و ممبر کور کمیٹی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر نے این اے 124کی یوسی 45گلشن پارک میں پی پی سی سٹریٹ کا فتتاح کیا اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں و اہلِ علاقہ نے اپنے محبوب لیڈر کا بھرپور استقبال کیااور پنڈال شیخ روحیل اصغر ، خرم روحیل اصغر کے نعروں سے گونج اُٹھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف خطے میں ایک اہم لیڈر بن کر ابھرے ہیں اور قیام امن کے لیے ان کی کوششوں کو پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے بالخصوص مسلم اُمہ کے مابین اختلافات کے خاتمہ اور مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کے لیے اُن کے دورہ سعودی عرب اور ایران کے دورے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ۔