سوشل میڈیا کا غلط استعمال فحاشی پھیلا رہا ہے،ذکر اللہ مجاہد

سوشل میڈیا کا غلط استعمال فحاشی پھیلا رہا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کیبل نیٹ ورک اور سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے نوجوان نسل میں عریانی و فحاشی کو عام کیا جا رہاہے ان خیالا ت کا اظہا ر گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ انڈین ڈراموں اور فلموں کی کثرت سے ہمارے خاندانی نظام کو بری طرح متاثر کیا جا رہا ہے بلاشبہ میڈیا معلومات کی آگاہی کا ذریعہ ہے لیکن اس کا کردار معاشرے میں بگاڑ اور لوگوں کے رویوں اورخیالات کو منفی بنانے میں نسبتاََ زیادہ ہے، خود ساختہ آزادی کے تصورسے لیس ہماری آنے والی نسل اپنے والدین کے کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض چینل کامیڈی پروگرامات کے نام پر ہتک آمیز مزاح اور انڈین کلچر کو عام کر رہے ہیں ۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اسلام نے شرم وحیا ء کو دین کا حصہ قرار دیا ہے لیکن میڈیا کے ذریعے سیکولر مائنڈ طاقتیں ہمار ے خیالات اور تصورات کو منفی بنانے اور مغربی تہذیب وکلچر عام کرنے میں پورے وسائل اور طاقت لگا رہی ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -