سانحہ چارسد ہ کے سہولت کاروں کو سرعام پھانسی دی جائے،صاحبزادہ حامد رضا

سانحہ چارسد ہ کے سہولت کاروں کو سرعام پھانسی دی جائے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ کے گرفتار سہولت کاروں کو سر عام پھانسی دی جائے۔نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر عمل کئے بغیر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں گلگت کو ملک کو پانچواں آئینی صوبہ بنایا جائے پنجاب میں بھی رینجرز کا آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے بھارت طالبان سے پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جائے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتار سست پڑنے سے دہشتگرد پھر متحرک ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا سے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کے بجائے بھارت سے ڈو مور کا مطالبہ کرے بھارت جنوبی ایشیاء میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے نیشنل ایکشن پلان پر صرف فوج عمل کررہی ہے تھر میں ہلاکتوں پر سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے۔حکمرانوں نے پاکستان کو 67ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کے دلدل میں پھنسا دیا ہے۔پیپلز پارٹی او ر ن لیگ کا میثاق کرپشن ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -