مقابلہ حسن جیتنے کے بعدفلپائنی حسینہ کاوطن واپسی پر جوش استقبال

مقابلہ حسن جیتنے کے بعدفلپائنی حسینہ کاوطن واپسی پر جوش استقبال

  

منیلا (این این آئی )2015 ء میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی فلپائن کی خوبرو حسینہ وطن لوٹ آئیں ، لوگوں نے پر جوش استقبال کیا ۔ خوبصورت ، دراز قد مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی 26 سالہ پیاورزبیچ مقابلہ حسن جیتنے کے ایک ماہ بعد آبائی وطن فلپائن لوٹ آئی ہیں ۔ پیاورزبیچ کو خوش آمدید کہنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پہنچ گئی جہاں ان کا پر جوش استقبال کیا گیا ۔ فلپائنی حسینہ نے گھر لوٹنے پر خوشی کا اظہار کرتے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔ پیاورزبیچ سے ملنے کی خواہش لئے ایئر پورٹ کے باہر لوگوں کا ہجوم لگ گیا جہاں ان کے چاہنے والے ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے قرار نظر آئے اور ان کی تصاویر بناتے رہے ۔

مزید :

کلچر -