ہالی ووڈفلم ’’ریس‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی ووڈفلم ’’ریس‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

  

لاس اینجلس (اے پی پی)ہالی وڈ کی نئی فلم ’’ریس‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹیفن ہاپکنز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چار گولڈ میڈلز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کرنے والے افریقی نژاد ایتھلیٹ’’جیسی اوونز ‘‘کی زندگی کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم میں جیسی اوونز کے کردار میں سٹیفن جیمزجلوہ گر ہوں گے جب کہ دیگر کاسٹ میں جیسن سوڈیکس،جیریمی آئرنز، ولیم ہارٹ، امانڈا کروز اور جوناتھن ایرس شامل ہیں۔مذکورہ فلم 19 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

کلچر -