فلموں کے بعد سنجے دت نے جیل میں کاغذ کے لفافے بنانے کاکام شروع کر دیا

فلموں کے بعد سنجے دت نے جیل میں کاغذ کے لفافے بنانے کاکام شروع کر دیا
فلموں کے بعد سنجے دت نے جیل میں کاغذ کے لفافے بنانے کاکام شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اسٹار اداکارسنجے دت ان دنوں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں لیکن انہوں نے جیل میں بھی کمانا شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مئی 2013 سے پونے کی یارواڈا جیل میں ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں جہاں انہوں نے قید میں بھی پیسے کمانا شروع کردیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منا بھائی پونے کی جیل میں روزمرہ ورزش کے ساتھ ساتھ قیدیوں میں مسکراہٹیں بکھیرنے میں مصروف ہیں لیکن وہیں انہیں کاغذ کے لفافے بنانے کا کام بھی دیا گیا ہے جس کے لیے انہیں روزانہ 45 روپے اجرت دی جاتی ہے جب کہ سنجے دت جیل کے کمیونٹی ریڈیو پرآرجے کے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارسنجے دت کے اچھے رویے کے باعث جیل میں کاٹی جانے والی سزا میں 3 ماہ کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد وہ 25 فروری کو رہا ہوجائیں گے۔

مزید :

کلچر -