مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اہم اجلاس

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اہم اجلاس

  

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا گزشتہ روز ایک اہم اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر سہیل چیمہ نے کہا کہ حکمران طلباء تنظیموں پر سے پابندی اس لیے نہیں اٹھا رہے کیونکہ ان کو نوجوان نسل پر بالکل بھی اعتماد نہیں ہے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ایک ایسی جماعت ہے جس کا تنظیمی کردار پوری دنیا کے سامنے ہے تحریک پاکستان میں پہلی شہادت بھی ایم ایس ایف کے نوجوان کے حصہ میں آئی قائد اعظم ؒ نے بے شمار مرتبہ اپنے جلسوں میں ایم ایس ایف اور طلباء کے کردار کو سراہا لیکن قیام پاکستان کے بعد چند حکمرانوں نے اپنے غیر آئینی مقاصدکو حاصل کرنے کے لیے اوراس سیاسی نرسری کو بدنام کرنے کے لیے چند غیر طلباء عناصر کو طالبعلموں کے سروں پر مسلط کیا۔

جہنوں نے اپنے اپنے سیاسی آقاؤں کا فرمان مانتے ہوئے اس پاکیزہ جماعت کے تقدس کو پامال کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے اندر ایسے لوگ برسراقتدار ہیں جن کو نہ تو سیاست کا پتہ ہے اور نہ ہی تنظیم کا پتہ ہے طلباء تنطیموں کے انتخابات ہونے سے ملک کے اندر وڈیرہ شاہی اور خاندانی سیاست کا خاتمہ ہو گا نئے چہرے سامنے آئیں گے جو ملک کی بہتری کے لیے پہلے کی طرح کام کریں گے اس سلسلے میں تمام طلباء تنظیموں سے رابطہ کیا گیا ہے تمام طلباء تنظیمیں ماسوائے حکمران غیر طلباء عناصر کے طلباء تنظیموں کے الیکشن کروانے پر متفق ہیں اور اس سلسلے میں ملکر تحریک بھی چلانے کو تیار ہیں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ سے بھی طلباء تنظیموں کے انتخابات کروانے کے لیے رابطہ کیا جائے گا اجلاس میں تمام صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر چارسدہ یونیورسٹی میں شہید ہونے والے طالبعلموں کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور ایک قرارداد پیش کی جس میں پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور اپریشن ضر ب عضب کی کامیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -