طالبہ واساتذہ کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں،طارق رفیق

طالبہ واساتذہ کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں،طارق رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکول پارٹنرزکو ہدایت کی ہے کہ طالب علموں واساتذہ کی حفاظت اور انہیں مکمل طور پر محفوظ وموافق ماحول مہیا کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز ) طارق رفیق نے سکول پارٹنرز کے نام جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ سکول عمارت کا مجاز اتھارٹی سے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جائے اور اس سرٹیفیکیٹ کی کاپی متعلقہ پروگرام ڈائریکٹر کو بھی مہیا کی جائے۔سکول عمارت کی چھت تک طالب علموں کی رسائی کی صورت میں مناسب اونچائی کی چار دیواری لازمی ہے، اسی طرح سیڑھیوں کے ساتھ مضبوط قسم کے جنگلہ کی تنصیب ضروری ہے۔پارٹنر سکولوں میں بجلی کی تمام وائرنگ انتہائی محفوظ ہونی چاہیے،بجلی کی تاریں اور سوئچ بورڈٹوٹے نہ ہوں۔ اسی طرح پانی کی برقی موٹرکی تنصیب انتہائی محفوظ ہونی چاہیے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکول عمارت میں سوئی گیس کی فٹنگ کی صورت میں گیس لیکیج سے بچا ؤ کو یقینی بنایا جائے۔


اوربجلی و گیس کی فٹنگ کی مناسب وقفوں سے چیکنگ کی جائے تا کہ حفاظتی معیا ر میں کوئی کمی نہ آنے پائے۔