حکومت تعلیمی اداروں کیلئے سیکیورٹی اقدام ہنگامی بنیادوں پر کرے،غلام عباس

حکومت تعلیمی اداروں کیلئے سیکیورٹی اقدام ہنگامی بنیادوں پر کرے،غلام عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے بعد تعلیمی اداروں کو ایسے سانحات سے بچانے کیلئے حکومت سیکیورٹی اقدام ہنگامی بنیادوں پر کرے ،ماضی میں تعلیمی اداروں کے ناقص سیکیورٹی انتظامات ہونے کے باعث بے گناہ جانیں جاں بحق ہوئیں ،تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کا انتظام کرنا حکومت کا فرض اولین ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے چشم پوشی کا مظاہرہ کیا تو اس کی ذمہ داری حکومت ہی ہوگی ۔اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئر مین غلام عباس صدیقی نے تعلیمی اداروں کی ناقص سیکیورٹی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب اچھا کی رٹ ختم کرکے حکومت سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کا انتظام کرے انہوں نے سابق چیف جسٹس خواجہ جواد ایس کی طرف سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان انور ظہیر جمالی کو نفاذ اردو کیلئے خط تحریر کرنے کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تحریک طلبہ سابق چیف جسٹس کو نفاذ اردو پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کا خیر مقدم کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ نفاذ اردو کے حوالے سے سابق چیف جسٹس اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے۔



انہوں نے قوم کی با اثر شخصیات سے اپیل کی ہے کہ قوم کو اس کا اصل تشخص دینے کیلئے نفاذ اردو کیلئے رضا کارانہ جد وجہد کریں۔