حکومت سوائن فلو کو کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے،شبیرسیال

حکومت سوائن فلو کو کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے،شبیرسیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے رہنما، شبیرسیال اور ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی نے کہا ہے کہ حکومت سوائن فلو کو کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے محکمہ صحت کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس محکمے کا کوئی وزیر نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ہو چکی ہے کبھی ان ہسپتالوں سے بچے اغواء ہوتے ہیں کبھی ان ہسپتالوں پر فائرنگ ہوتی ہے تو کبھی ہسپتالوں کی انتظامی غفلت کے نتیجے میں عورتوں کو سڑھیوں پر ہی جان دینی پڑ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہسپتالوں میں کبھی سوائن فلو جیسی بیماری سے مر رہے ہیں تو کبھی خناق اور وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کے باعث جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن وزیر اعلی شہباز شریف صرف انکوائری کمیٹیاں تشکیل دے کر معاملہ ختم کر دیتے ہیں ۔ محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لوگ عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں جو پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اگر پنجاب کے حکمران عوام کی خدمت اور سہولتیں فراہم کرنے میں سنجیدہ ہوتے تو میٹرو بس اور اورنج ٹرین کا بجٹ بھی صحت پر لگا تے کیونکہ صحت کے حوالے سہولیات کی دستیابی ہر فرد کی اولین ترجیح ہوتی ہے اسکے بعد تعلیم اور دیگر سہولیات آتی ہیں ۔