ترقی کی راہیں ہموار کرنے کے لئے امن ضروری ہے،ملیحہ عبدالجبار

ترقی کی راہیں ہموار کرنے کے لئے امن ضروری ہے،ملیحہ عبدالجبار

  

لاہور (پ ر) پاکستان میں ترقی کی راہیں ہموار کرنے کے لیے امن کا قیام اتنا ہی ضروری ہے جتنا زندگی کیلئے سانس ضروری ہے اور امن کے قیام کیلئے ہم سب کو یکجا ہونا ہوگا۔ ان خیالات کااظہار پنجاب امن کمیٹی کے زیر اہتمام امن سیمینار سے صوبائی سینئر وائس چیئر پرسن ملیحہ عبدالجبار نے کیا۔ علامہ پروفیسر فاروق احمد سعیدی نے کہا کہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کیلئے دم بقدم ہو کر کوششیں کرنی ہونگی اس ملک کا قیام اسلام کے نام پر وجود میںآیا اس میں رہنے والی تمام قومیں ، برادریاں ، مسالک اور مذاہب کو مساوی حقوق حاصل ہیں اس لیے ہر ایک کے حق کا خیال رکھنا ہو گا اس طرح ملک میں امن کا قیام بھی ہو گا اور خوشحالی اور ترقی کا بول بالا ہوگا۔

امن سیمینار میں مولانا رجیع اللہ خان ہزاروی، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی، ملک سیف اللہ اعوان، علامہ تنویر عباس قمی اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -