لاہور ہیلتھ رپورٹرز کے نئے منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پی پی اے

لاہور ہیلتھ رپورٹرز کے نئے منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پی پی اے

  

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس (PPA) اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے سینئر رہنماؤں صوبائی چیئر مین ملک منیر احمد، صدر عاشق غوث ، ترجمان آرگنائزر شعیب انور چوہدری،صدر سر گنگا رام ہسپتال طلعت سجاد و دیگر نے لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے نئے منتخب ہونے والے اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ ترجمان پنجاب پیرا میڈیکس الائنس شعیب انور چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے نئے منتخب ہونے والے اراکین عامر ملک صدر، نگار خرم نائب صدر، ہما صدف جنرل سیکرٹری، صابر اعوان فنانس سیکرٹری اور محمد سلمان چوہدری کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو نے پردلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہیلتھ رپورٹرزکی ایک اچھی اور ایماندار لیڈر شپ منتخب ہوئی ۔ہم اُمید کرتے ہیں کہ لاہور ہیلتھ رپورٹرزکے نو منتخب آراکین ہیلتھ پروفشنلز کے ساتھ ساتھ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اور غریب عوام الناس تک بہتر سہولیات پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -