میٹر اورنج ٹرین شہریوں کیلئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے تحفہ ہے،شازیہ طارق

میٹر اورنج ٹرین شہریوں کیلئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے تحفہ ہے،شازیہ طارق

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ طارق نے کہاہے کہ میٹر اورنج لائن ٹرین لاہور کے شہریوں کیلئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے تحفہ ہے،پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رکھے گی،چند مفاد پرست اور عوام کی خوشحالی کے دشمن سیاستدان ہر موقعہ پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے میدان میں آجاتے ہیں،میٹر و بس پنجاب حکومت کا کامیاب تجربہ تھا اس سے روزانہ آج لاکھوں لوگ سستی سفری سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت میٹر اورنج لائن ٹرین کے متاثرین کا ازالہ کررہی ہے کسی بھی عام شہری کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ،حکومت جب بھی کوئی عوامی فلاح کا منصوبہ شروع کرتی ہے تو یقیناًعوام کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑھتا مگر جب یہ منصوبے مکمل ہوتے ہیں تو اس کا فائدہ غریب عوام کو ہی ہوتا ہے۔

،آئندہ چند برسوں میں پنجاب واحد صوبہ ہو گا جو اپنی ضرورت کی بجلی خودپیدا کرے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -