بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر دو سٹوروں کے مالکان کو فی کس ایک سال قید

بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر دو سٹوروں کے مالکان کو فی کس ایک سال قید

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری جہانگیر احمد نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر دو میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو ایک ایک سال قید اور 50،50ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی عدالت نے دیگر پانچ مالکان کو بھاری جرمانے کیے۔چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری جہانگیراحمد کی عدالت میں ڈرگ انسپکٹروں نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے کے الزام میں سات چالان عدالت میں پیش کیے عدالت نے چالان آنے پر میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو طلب کیا دوران سماعت دو مالکان صفدر حسین اور محمد عارف پر بغیر لائسنس کا الزام ثابت ہوگیا جس پر عدالت نے ان کو ایک ایک سال قید اور 50،50ہزارروپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ غیرمعیاری ادویات رکھنے پر ڈیسنٹ فارمیسی فاطمہ میموریل کے مالک عمران نذیر کو تیس ہزار۔نصیب اللہ میڈیکل سٹور ملتان رود کے مالک محمد ندیم کو تیس ہزار۔ صغیرمیڈیکل سٹور سروس ہسپتال کے مالک عبدالقادر کو 25ہزار، علی میڈیکل سٹور ماڈل ٹاون کے مالک جاوید اقبال کو 30 ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنائی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -